۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
برادر محمد اکبر جے ایس او

حوزہ / جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد اکبر نے یومِ شہدائے جے ایس او پاکستان کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد اکبر نے یومِ شہدائے جے ایس او پاکستان کے موقع پر مرکزی دفتر جے ایس او پاکستان سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا: شہداء کی قربانیوں سے ہمیشہ ملت کے نوجوان بیدار ہوئے ہیں۔ ہم شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ شہدائے جے ایس او کی یاد میں ہم ہمیشہ نوجوانوں کی تربیت اور طلباء کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوم شہداء کے موقع پر آج ملک بھر کی تمام ڈویژنز میں شہداء کی یاد کو مناتے ہوئے فاتح خوانی، دعائیہ و شمع روشن پروگرامات منعقد کئے جائیں گے جو عملی طور پر یہ ثابت کررہے ہیں کہ ہم جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شہداء کی تنظیم کی سربلندی کے لئے کی گئی خدمات کو نہیں بھولے یہ انہی قربانیوں کا اثر ہے کہ یہ کارواں شب و روز سوئے منزل تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

محمد اکبر نے کہا: آج یوم شہداء جے ایس او پاکستان کے موقع پر شہداء جے ایس او سے عہد کرتے ہیں کہ ہم انکے اس کارواں کو مضبوط، منظم اور فعال بنانے میں دستہ اول کے طور پر ہمہ وقت تیار رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .